Writer David W. Orr first shared this truth. He says society focuses too much on money and fame. Instead, we need people who fix, heal, and care for the earth and each other
This Is Why The World Doesn’t Need More Successful People
Hidden Problems
“The plain fact is that the planet does not need more successful people. But it does desperately need more peacemakers, healers, restorers, storytellers, and lovers of every kind. It needs people who live well in their places. It needs people of moral courage willing to join the fight to make the world habitable and humane. And these qualities have little to do with success as we have defined it.”
Here is what the world needs more of:
- Healers: People who mend broken hearts and fix broken systems.
- Peacemakers: People who bring calm to angry fights.
- Storytellers: People who share ideas and bring us closer together.
- Restorers: People who care for nature and rebuild what is lost.
دنیا کو مزید کامیاب لوگ نہیں، بلکہ اچھے انسانوں کی ضرورت ہے
مشہور مصنف David W. Orr
نے ایک نہایت گہری بات کہی تھی۔
وہ کہتے ہیں کہ آج کا معاشرہ کامیابی کو صرف پیسہ، شہرت، طاقت اور مقام سے ناپتا ہے، جبکہ حقیقت میں دنیا کو ان چیزوں سے کہیں زیادہ ایسی شخصیات کی ضرورت ہے جو لوگوں، معاشرے اور زمین کی بہتری کے لیے کام کریں. ۔
اصل مسئلہ
"حقیقت یہ ہے کہ دنیا کو مزید کامیاب لوگوں کی ضرورت نہیں۔ دنیا کو شدید ضرورت ہے امن قائم کرنے والوں، شفا دینے والوں، بکھری ہوئی چیزوں کو دوبارہ سنوارنے والوں، کہانیاں سنانے والوں اور محبت بانٹنے والوں کی۔ دنیا کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو اپنے ماحول اور معاشرے میں اچھے طریقے سے زندگی گزاریں، اخلاقی ہمت رکھتے ہوں اور اس دنیا کو رہنے کے لیے بہتر اور زیادہ انسان دوست بنانے کی جدوجہد کریں۔ اور یہ تمام خوبیاں اُس کامیابی سے مختلف ہیں جسے آج ہم کامیابی سمجھتے ہیں . ۔"
تو پھر دنیا کو کن لوگوں کی ضرورت ہے؟
🌱 شفا دینے والے (Healers)
ایسے لوگ جو صرف جسمانی نہیں بلکہ ٹوٹے ہوئے دلوں، رشتوں اور معاشرتی نظام کو بھی بہتر بنانے کی کوشش کریں۔
🕊️ امن قائم کرنے والے (Peacemakers)
ایسے لوگ جو نفرت، غصے اور اختلافات کو بڑھانے کے بجائے لوگوں کے درمیان محبت، سمجھداری اور امن پیدا کریں۔
📖 کہانیاں سنانے والے (Storytellers)
ایسے لوگ جو اپنی باتوں، تحریروں اور تجربات کے ذریعے لوگوں کو امید دیں، شعور دیں اور ایک دوسرے کے قریب لائیں۔
🌍 بحالی کرنے والے (Restorers)
ایسے لوگ جو ماحول، قدرت، معاشرے اور انسانیت کی حفاظت کریں اور جو کچھ بگڑ چکا ہے اسے دوبارہ بہتر بنانے کی کوشش کریں۔
اصل کامیابی کیا ہے؟
اصل کامیابی صرف زیادہ پیسہ کمانا یا مشہور ہو جانا نہیں۔
اصل کامیابی یہ ہے کہ آپ کی موجودگی سے کسی کی زندگی آسان ہو جائے، کسی کو امید ملے، کسی کا دکھ کم ہو، کسی کا دل جڑ جائے اور دنیا پہلے سے کچھ بہتر ہو جائے
ایسی کامیابی صرف کامیاب انسان نہیں، بلکہ ایک عظیم انسان بناتی ہے۔