Onboarding Video – Key Learnings & Notes
‎‎
آج میں نے آن بورڈنگ ویڈیو دیکھی۔ اس ویڈیو میں سر نے بہت اہم اور رہنمائی والی باتیں بتائیں۔
سب سے پہلی بات یہ بتائی گئی کہ ہمیں ہمیشہ شکر گزار رہنا چاہیے، اپنے اندر مثبت توانائی پیدا کرنی ہے اور اپنا ذہن مثبت رکھنا ہے۔
اس کے بعد یہ سمجھایا گیا کہ ہمیں اپنی انا کو ایک طرف رکھنا ہے اور اپنے اندر نرمی اور سیکھنے والا رویہ پیدا کرنا ہے، تاکہ ہم بہتر طریقے سے آگے بڑھ سکیں۔
سر نے روزانہ جرنل لکھنے کی بہت اہمیت بتائی اور کہا کہ اپنی روزمرہ روٹین کمیونٹی میں شیئر کریں، تاکہ ہمیں خود بھی اندازہ ہو سکے کہ ہم اپنا وقت کہاں استعمال کر رہے ہیں۔نئے طلبہ کے لیے ہدایت دی گئی کہ وہ سب سے پہلے آن بورڈنگ ویڈیوز دیکھیں اور اس کے بعد اپنا تعارف لازمی شیئر کریں۔ میں ان شاء اللہ اپنا تعارف اگلی پوسٹ میں شیئر کروں گی۔
یہ بھی بتایا گیا کہ ہر ویڈیو دیکھنے کے بعد اس کے نوٹس ضرور بنائیں اور کمیونٹی میں شیئر کریں۔ نوٹس میں یہ باتیں شامل ہونی چاہئیں کہ ہم نے کون سی ویڈیو دیکھی، ہمیں اس میں کون سی بات اچھی لگی، ہم نے کیا سیکھا اور کون سی بات بہتر ہو سکتی تھی۔
سر نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر ہم کمیونٹی جوائن کر چکے ہیں تو فوری طور پر کوئی کورس خریدنے کی ضرورت نہیں۔ پہلے فری کمیونٹی کو سمجھیں، کلاس روم میں موجود ویڈیوز دیکھیں، نوٹس بنائیں اور آہستہ آہستہ اپنا لیول بہتر کریں۔ جیسے جیسے لیول بڑھے گا، مزید کورسز خود بخود کھلتے جائیں گے۔ایک بات جو مجھے خاص طور پر بہت اچھی لگی وہ یہ تھی کہ ہم جس طرح ایک کام کرتے ہیں، باقی کام بھی اسی انداز میں کرتے ہیں۔ اگر ہم کام لاپرواہی سے کریں گے تو یہی عادت زندگی کے دوسرے معاملات میں بھی نظر آئے گی۔ اس لیے اپنے اندر موجود غلط عادتوں کو پہچاننا اور انہیں درست کرنا بہت ضروری ہے۔
آخر میں سر نے کہا کہ اگر ہمیں کامیاب ہونا ہے تو باقاعدگی کے ساتھ نوٹس بنانا، ویڈیوز مکمل دیکھنا اور سیکھنے کے عمل کو سنجیدگی سے اپنانا بہت ضروری ہے۔
12
19 comments
Raheema Malik
4
Onboarding Video – Key Learnings & Notes
powered by
Make $1k-$10k in 30 days
skool.com/make-1k-5k-in-30-days-8449
Media Valley School is the fastest way to hit $1K/month with freelancing or agency work. Guaranteed.
Land your first $1K month in 30 days
Build your own community
Bring people together around your passion and get paid.
Powered by