میرا آج کا محبت بھرا پیغام سب بہن بھائیوں کے لیے ہے کہ اپنی صحت کا سب سے زیادہ خیال رکھیں۔ اگر آپ کا زیادہ وقت اسکرین کے سامنے بیٹھے ہوئے گزرتا ہے تو لازمی طور پر کچھ وقت واک اور ورزش کے لیے نکالیں۔
اکثر لوگ اپنی صحت کی قدر اُس وقت کرتے ہیں جب وہ بیمار ہو جاتے ہیں، اس لیے سب سے پہلے آپ خود اپنے لیے ضروری ہیں، اس کے بعد اپنی فیملی کے لیے۔ صحت سب سے پہلی نعمت ہے۔ اگر آپ صحت مند ہوں گے تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، اور اگر آپ بیمار ہوں گے تو سمجھیں کہ صرف آپ ہی بیمار نہیں بلکہ آپ کی پوری فیملی پریشان ہو جاتی ہے۔