جب بھی کوئی بڑا خواب سجا کر میدان میں اترو، تو سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے: "شاید یہ مجھ سے نہیں ہوگا!"
یاد رکھیں، یہی سوچ سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اگر واقعی کچھ بڑا کرنا ہے، تو آج سے اپنا رخ بدلیں:
- پہلا قدم (توکل): سچے دل سے یہ کہیں کہ "میں یہ کام اللہ کی مدد سے بالکل کر سکتا ہوں"۔ جب امید اس ذات سے ہو، تو راستے آسان ہونے لگتے ہیں۔
- دوسرا قدم (عمل): یہ مت سوچیں کہ پوری منزل کیسے طے ہوگی۔ بس آج کا پہلا چھوٹا سا قدم اٹھائیں، نالج حاصل کریں اور اسے عمل میں لائیں۔
- تیسرا قدم (مستقل مزاجی): مشکلات آئیں گی، لیکن گر کر دوبارہ کھڑے ہو جائیں۔ بہانے چھوڑیں اور اپنے جنون کو طاقت بنائیں۔
کامیابی کسی خاص دن کا انتظار نہیں کرتی، اسے آج کی محنت سے حاصل کرنا پڑتا ہے۔
ہمت کریں، قدم بڑھائیں، اور آغاز کریں! 🦅🔥
M. Siddiq Shami
#Mindset #Belief #TakeAction #SuccessMindset