Activity
Mon
Wed
Fri
Sun
Aug
Sep
Oct
Nov
Dec
Jan
Feb
Mar
Apr
May
Jun
Jul
What is this?
Less
More

Memberships

Apna Kamao

13.8k members • Free

Make $1k-$10k in 30 days

19.6k members • Free

80 contributions to Make $1k-$10k in 30 days
اڑان کا حوصلہ
منزل اُنہی کو ملتی ہے جن کے خوابوں میں جان ہوتی ہے۔ پَروں سے کچھ نہیں ہوتا، حوصلوں سے اُڑان ہوتی ہے۔ ​وسائل، حالات آپ کی کامیابی کا فیصلہ نہیں کرتے، بلکہ آپ کا عزم اور حوصلہ طے کرتا ہے کہ آپ کتنی بلندی تک جائیں گے۔ اگر خواب سچے ہوں اور ارادے پکے، تو ہر مشکل راستہ خود بخود آسان ہو جاتا ہے۔ ​#Motivation #Inspiration M Siddiq Shami eBay consultant
مطالعہ اور شعور
مطالعہ کریں۔۔۔ تاکہ ہر اونچی آواز والا شخص دانشور نہ لگے، اور ہر چرب زبان انسان عالم دکھائی نہ دے۔ مطالعہ شعور دیتا ہے، اور شعور ہی آپ کو اصل اور نقل میں فرق کرنا سکھاتا ہے۔ M Siddiq Shami eBay Consultant
ایک نقطہ
ایک نقطہ... جو آپ کی پوری زندگی بدل سکتا ہے۔ بکھرنے" اور "نکھرنے" میں صرف ایک نقطے کا فرق ہے... اور وہ نقطہ "آپ" ہیں۔ زندگی ہر کسی کو آزماتی ہے، مگر ہر کوئی ایک جیسا انجام نہیں پاتا۔ کچھ لوگ حالات کے سامنے بکھر جاتے ہیں، اور کچھ لوگ انہی حالات سے نکھر جاتے ہیں۔ فرق قسمت کا نہیں... فیصلے کا ہوتا ہے M siddiq Shami eBay Consultant
منزل کی طرف بڑھتے رہیں
جب آپ اپنے خوابوں کی تعبیر اور مقاصد کی تکمیل کے لیے رختِ سفر باندھتے ہیں، تو ہر موڑ پر خوف، شک اور حاسدین آپ کا راستہ روکنے کے لیے صف آرا ملیں گے۔ یہ دنیا کا پرانا دستور ہے؛ یہاں چراغ جلتا ہے تو آندھیوں کو خود بخود تکلیف ہونے لگتی ہے۔ ​مگر یاد رکھیے، طوفان چاہے جتنا بھی شدید ہو، اگر آپ کا عزم چٹان کی طرح مضبوط ہے تو کوئی رکاوٹ اپ کا راستہ نہیں روک سکتی ۔ ​M. Siddiq Shami
5
0
پہلا قدم
جب بھی کوئی بڑا خواب سجا کر میدان میں اترو، تو سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے: "شاید یہ مجھ سے نہیں ہوگا!" ​یاد رکھیں، یہی سوچ سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اگر واقعی کچھ بڑا کرنا ہے، تو آج سے اپنا رخ بدلیں: 1. ​پہلا قدم (توکل): سچے دل سے یہ کہیں کہ "میں یہ کام اللہ کی مدد سے بالکل کر سکتا ہوں"۔ جب امید اس ذات سے ہو، تو راستے آسان ہونے لگتے ہیں۔ 2. ​دوسرا قدم (عمل): یہ مت سوچیں کہ پوری منزل کیسے طے ہوگی۔ بس آج کا پہلا چھوٹا سا قدم اٹھائیں، نالج حاصل کریں اور اسے عمل میں لائیں۔ 3. ​تیسرا قدم (مستقل مزاجی): مشکلات آئیں گی، لیکن گر کر دوبارہ کھڑے ہو جائیں۔ بہانے چھوڑیں اور اپنے جنون کو طاقت بنائیں۔ ​کامیابی کسی خاص دن کا انتظار نہیں کرتی، اسے آج کی محنت سے حاصل کرنا پڑتا ہے۔ ​ہمت کریں، قدم بڑھائیں، اور آغاز کریں! 🦅🔥 ​M. Siddiq Shami ​#Mindset #Belief #TakeAction #SuccessMindset
پہلا قدم
1 like • Jun 10
@Muneeb Hussain be shak
1-10 of 80
M siddiq Ahmed
5
277points to level up
@m-siddiq-ahmed-6748
Learning, growing, and connecting with positive people. Here to share knowledge, gain new skills, and contribute to the community in a meaningful way

Active 4h ago
Joined Nov 21, 2025
Karachi