Ramazan last 10 days
`رمضان کے ان آخری دنوں میں یہ عمل کیجیے`
*1* - جنت کے خزانے حاصل کیجیے، کہیے *لا حول وال قوة الا باللہ*
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کثرت سے کہا کرو *نہیں ہے کوئی طاقت سوائے اللہ کے ،،لاحول ولا قوة الا باللہ* کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔۔( سنن الترمذی 3601)
*2* - جنت میں محل حاصل کیجیے ، 10 مرتبہ سورت اخلاص پڑھیے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا *"جو شخص 10 مرتبہ سورت اخلاص پڑھے گا اسکے لیے جنت میں محل تیار کیا جائیگا"* عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ،ائے اللہ کے رسول اسطرح تو ہمارے پاس جنت میں بہت سارے محل تیار ہوجائینگے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کے پاس اس سے بھی ذیادہ اور بہتر ہے (سلسلہ الصحیحة 589)
*3* - جنت میں باغ لگانے کے لیے کہیے *"سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر"* نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "میری معراج کے وقت جنت میں ابراہیم علیہ السلام سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے فرمایا ائے محمد ، اپنی امت کو میرا سلام کہیگا اور انہیں بتائیگا کہ جنت کی زمین بہت زرخیز اور پانی بہت میٹھا ہے اور یہاں درخت لگانے کے لیے کہیں ، سبحان اللہ والحمدللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر" (السلسلہ الصحیحہ 105)
یا کہیں *"سبحان اللہ العظیم وبحمدہ"* نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو کہے *سبحان اللہ العظیم و بحمدہ* اسکے لیے جنت میں درخت لگا دیا جائیگا (سنن 3465)
*4* - تمام گناھوں کی معافی کے لیے کہیں، *سبحان اللہ وبحمدہ* (100 بار)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جو کوئی ایک دن میں 100 مرتبہ کہے سبحان اللہ وبحمدہ اسکے تمام گناھ معاف کردیے جائینگے خواہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نا ہوں (صحیح بخاری 6405)
یا کہے *استغفراللہ الذی لا الہ الا ھو الحی القیوم واتوب الیہ*
میں استففار طلب کرتا ہوں اللہ سے نہیں ہے کوئی الہ سوائےاسکے وہ الحی اور القیوم ہے اور میں اسکی طرف ہی رجوع کرتا ہوں
اس شخص کے تمام گناھ معاف کردیے جائینگے خواہ وہ جنگ سے پیٹھ پھیر کر بھاگا ہو (سنن ابی داود 1517)
*5* - ہزار نیکیاں حاصل کریں 100 مرتبہ کہیں *سبحان اللہ*
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم سے کوئی شخص اتنی طاقت نہیں رکھتا کہ وہ 1000 نیکیاں ہر روز کمائے ؟ 100 دفعہ کہو *سبحان اللہ* یہ 1000 نیکیاں حاصل کرنے اور 1000 گناھ معاف کروانے کا باعث ہے (صحیح مسلم 7027)
*6* - میزان کو بھرنے والے کلمات *الحمدللہ*
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا صفائی نصف ایمان ہے اور *الحمدللہ* کہنا نامہ اعمال کو بھردیتا ہے (صحیح مسلم 223)
*7* - آسمان اور ذمین کے درمیان خلا کو پر کردینے کے لیے ، کہو *اللہ اکبر*
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ اکبر کہنا ذمین اور آسمان کے درمیان خلا کو پر کردیتا ہے (مسند احمد 22908)
*8* - پوری رات عبادت کرنے کا اجر حاصل کرنے کے لیے *سورت البقرہ کی آخری دو آیات کی تلاوت کیجیے*
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا *جو شخص رات کو سوتے ہوئے سورت البقرہ کی آخری دو آیات کی تلاوت کرلے تو وہ اسکو کافی ہوجائینگی* (صحیح البخاری 5051)
*ابن الحجر نے فرمایا "ای اجراتا عنہ من قیام الیل بالقران" یعنی یہ دو آیات قیام الیل کے مترادف ہوجائینگی*
*9* - صدقہ دینے کا اجر حاصل کیجیے، کہیے *سبحان اللہ الحمدللہ لا الہ الا اللہ اللہ اکبر*
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر انسان پر صبح کے وقت جسم کے ہر جوڑ پر صدقہ واجب ہے، ہر تسبیح صدقہ ہے الحمدللہ کہنا صدقہ ہے لا الہ الا اللہ کہنا صدقہ ہے اللہ اکبر کہنا صدقہ ہے اور جو ان تسبیحات کے ساتھ ضحی (چاشت کی) دو رکعات بھی ادا کرلے وہ اسکے لیے کافی ہوجائینگی (صحیح مسلم 720)
*10* - پہاڑ جتنا اجر حاصل کرنے کے لیے کھجور صدقہ کیجیے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو اپنی پاکیزہ حلال کمائی میں سے ایک کھجور کے برابر صدقہ کرے (اللہ تعالی صرف پاک مال کو قبول کرتا ہے) اللہ تعالی اسکو قبول فرماتے ہیں اور اسکے اپنے سیدھے ہاتھ میں لے لیتے ہیں خواہ وہ ایک کھجور ہی ہو پھر اللہ تعالی اسکو اپنے سیدھے ہاتھ پر پالتے ہیں یہاں تک کہ وہ پہاڑ سے بھی زیادہ بڑا ہوجاتا ہے (صحیح مسلم 1014)
11- اگر یہ چاہتے ہو کہ جنت کے دروازوں سے پکارے جاؤ تو جوڑا صدقہ کرو
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص چاہے کہ اسکا نام جنت کے دروازوں سے پکاراجائے وہ (کسی چیز کا ) جوڑا صدقہ کرے پھر فرمایا ائے اللہ کے بندوں یہ نیکی ہے (صحیح بخاری)
12- اس نیکی کو پھیلائیے
*نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا * جو شخص نیکی کے کام کی ابتداء کرے اور لوگ اس پر عمل کریں تو اس شخص کو ہر عمل کرنے والے کے برابر اجر دیا جائیگا اور ان عمل کرنے والوں کے اجر میں سے کچھ کمی نہ کی جائیگی (صحیح مسلم 1017)*
" ما من عبد مسلم ينفق من كل مال له زوجين في سبيل الله إلا استقبلته حجبة الجنة كلهم يدعوه إلى ما عنده. قلت: وكيف ذلك؟ قال: إن كانت إبلا فبعيرين وإن كانت بقرا فبقرتين".
صعصعہ بن معاویہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کو ملا اور کہا: کہ مجھے کوئی حدیث بیان کرو۔ انہوں نے کہا: لیجئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان بندہ ہر مال میں سے ایک ایک جوڑا اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرتا ہے تو جنت کے دربان اس کا استقبال کریں گے اور اسے اپنی طرف والی نعمتوں کی طرف بلائیں گے۔ میں نے کہا: (ہر مال میں سے ایک ایک جوڑا)، اس کی کیا صورت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اونٹ ہیں تو دو انٹ اور اگر گائیں ہیں تو دو گائیں
سلسلہ احادیث الصحیحۃ 932
10
1 comment
Amina Iftikhar
5
Ramazan last 10 days
powered by
Make $1k-$10k in 30 days
skool.com/make-1k-5k-in-30-days-8449
Media Valley School is the fastest way to hit $1K/month with freelancing or agency work. Guaranteed.
Land your first $1K month in 30 days
Build your own community
Bring people together around your passion and get paid.
Powered by