السلام علیکم
آج میں نے کمیونٹی کی دوسری ویڈیو دیکھی، اور اس ویڈیو سے جو نکات میں نے سیکھے ہیں وہ میں آپ سب کے ساتھ یہاں شیئر کر رہی ہوں
کمیونٹی کا مقصد زندگی کے مختلف مراحل میں ہماری رہنمائی کرنا ہے، خاص طور پر پیسہ کمانے، صحت مند ذہن اور صحت مند جسم ا
یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہم خیال لوگ آپس میں جُڑ سکتے ہیں، اپنے خیالات شیئر کر سکتے ہیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ کر سکتے ہیں۔ یہاں فعال رہنا سیکھنے کے لیے بہت ضروری ہے
کلاس روم میں مختلف قیمتی وسائل اور اسباق موجود ہیں جو ہمیں عملی قدم اٹھانے اور نتائج حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
کمیونٹی میں ہفتہ وار اور ماہانہ ورکشاپس اور سوال و جواب کے سیشنز منعقد کیے جاتے ہیں۔ کیلنڈر کو باقاعدگی سے چیک کرنا ضروری ہے تاکہ کوئی اہم ایونٹ مس نہ ہو اور ہم بھرپور شرکت کر سکیں
اس ویڈیو نے یہ واضح کیا کہ اگر ہم مستقل مزاجی کے ساتھ سیکھتے رہیں اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں تو آہستہ آہستہ ہماری سمجھ اور مہارت میں بہتری آتی ہے۔
یہی میرے آج کی دیکھی گئی ویڈیو کے اہم نوٹس ہیں۔ شکریہ۔