میں استاد محمد یحییٰ نوری کی تحاریر بہت شوق سے پڑھتی ہوں اور کافی کچھ سیکھا ہے۔ آج انہی کی ایک تحریر آپ سب کے ساتھ بھی شئیر کروں گی
زندگی میں بہت مرتبہ آپ کو اپنے لیے کسی راستے کاانتخاب کرنے کا موقع ملتا ہے۔۔
بہت سوں میں سے کوئی ایک۔۔۔
اسکول میں ہوتے ہیں تو سائنس،کامرس یا آرٹس۔۔
کالج می۔ میڈیکل ، انجینئیرنگ، کمپیوٹر سائنس، آرٹس یا کامرس۔۔۔
پروفیشنل کالج میں پہنچ جائیں تو زندگی یہ سوچتے گزرتی ہے کہ آگے کیا کرنا ہے۔۔
آپ کے سامنے اکثر کئی راستے ہوتے ہیں جن میں سے آپ نے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔۔
بہت سے نوجوان صحیح فیصلے کر لیتے ہیں۔۔۔
اور خوب ترقی کرتے ہیں۔
محنت کرتے ہیں۔۔
اور اس کا پھل کھاتے ہیں۔۔
کچھ سے غلطی بھی ہو جاتی ہے۔۔۔
وہ پریشان رہتے ہیں۔۔۔
مگر ان کے پاس ہمیشہ اس غلطی کو سدھارنے کا امکان موجود رہتا ہے۔۔
اگر وہ محنت شروع کر دیں۔۔
سیکھنا شروع کر دیں۔۔
ایمانداری سے کام شروع کر دیں تو وہ بھی ترقی کر سکتے ہیں۔۔۔
کچھ نہ کچھ بننے کا امکان آپ کے پاس موجود رہتا ہے۔۔
مگر ایک مقام ایسا ہے جہاں کے لیے آپ کے پاس صرف دو
راستےہیں۔۔
کامیابی کا راستہ۔۔
اور ناکامی کا راستہ۔۔۔
وہ ہے آخرت۔۔۔
آپ نے دنیا میں کچھ بھی کیا ہو۔۔
آپ آخرت میں یا کامیاب ہو ں گے۔۔
یا ناکام۔۔۔
اس سے بڑی کامیابی اور ناکامی کوئی نہی ۔۔۔
یہ دونوں راستے اس دنیا سے ہی ہو کر گزرتے ہیں۔۔
اپنے راستے کا انتخاب آپ کے ہاتھ میں ہے۔۔
#عرفان
محمد یحیی' نوری