میرا نام محمد ثاقب ہے اور میں بطور یو ایکس/یو آئی ڈیزائنر ایک سافٹ ویئر ہاؤس میں کام کر رہا ہوں اور الحمدللہ میرا خاصا تجربہ ہے۔ مگر اب میں ڈیویلپمنٹ کی طرف کوشش جاری رکھے ہوئے ہوں اور میں نے ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس مکمل کر لی ہے، پر ابھی میں جاواسکرپٹ پہ ہوں۔ ان شاء اللہ وہ بھی جلد مکمل کر لوں گا، تو پھر میں ان شاء اللہ بطور فرنٹ اینڈ ڈیویلپر بھی اپنی خدمات سرانجام دے سکوں گا۔ میرا جو ماضی کا تجربہ ہے، وہ میڈیا کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ چودہ سال سے میں ایک ریڈیو چینل پر پروگرامز کر رہا ہوں، اور دو سال میں نے ایک ٹی وی چینل پر بطور میزبان بھی پروگرام کیے ہیں، جو کہ لائیو ہوئے اور ابھی بھی یوٹیوب وغیرہ پر اپلوڈڈ ہیں۔ یہ میرا مختصر تعارف ہے۔