نیتیں بہت طاقتورہوتی ہیں ۔
اعمال ، زندگی اور رزق کے سارے نتائج نیتوں پر منحصر
ہوتے ہیں ۔ جب آپ کی نیت صاف ہوتی ہے تو پھر اللہ کا کرم آپکے ساتھ رہتا ہے ۔ صاف دل کے ساتھ آپ جہاں بھی جاتے ہیں وہاں اللہ کی رحمت اور اس کی نوازشات آپ کے ساتھ ہوتی ہیں ، بنا کسی ظاہری سبب کے ۔ پھر آپ کی ایسے ایسے ذریعوں سے مدد ہوتی ہے کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے ۔