Daily journal
Aslam o alikum
🟡 ڈیلی جنرل
تاریخ: 14 جنوری 2026
دن: منگل
ڈے: 19
آج کی ایک بات جو میں یاد رکھنا چاہتی ہوں:
آج میں یہ بات یاد رکھنا چاہتی ہوں کہ میں اپنے تمام ضروری اور اہم کام مکمل کر سکوں اور فضول و غیر ضروری کاموں سے خود کو بچا کر رکھوں، تاکہ میرا وقت بھی محفوظ رہے اور میری توانائی بھی درست جگہ استعمال ہو۔
میں کل رات کس وقت سوئی اور کس وقت اٹھی؟
میں کل رات تقریباً گیارہ بجے سوئی تھی اور آج صبح ساڑھے چار بجے بیدار ہوئی۔ اٹھ کر میں نے روزے کی نیت کی اور دن کا آغاز عبادت سے کیا۔
ایک مہینے یا ایک سال بعد میں کون سی معلومات دوبارہ دیکھوں گی؟
میں ایک مہینے یا ایک سال بعد اپنی وہ تمام معلومات، نوٹس، سیکھا ہوا علم اور تحریریں دوبارہ دیکھنا چاہوں گی جو میں نے اس دوران حاصل کیں، تاکہ میں مستقبل میں اپنی ترقی، سیکھنے اور محنت کا خود جائزہ لے سکوں۔
یاد دہانیاں:
میں کسی کا وقت ضائع نہیں کرتی اور الحمدللہ اپنا وقت بھی خود ضائع نہیں ہونے دیتی۔
میں نے ہر کام چھوٹی چھوٹی کوششوں سے شروع کیا اور الحمدللہ ان میں کامیابی حاصل کی۔
میں روزانہ اپنے کام پوری توجہ اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیتی ہوں۔
میں ایک وقت میں ایک ہی کام پر توجہ دیتی ہوں۔
الحمدللہ میں روزانہ اپنا ڈیلی جرنل بھی لکھتی ہوں اور آج بھی میں نے اپنا جرنل مکمل کیا۔
🟡 دن کے آغاز کا حصہ
آج کے 1 سے 3 سب سے اہم کام:
1. قرآنِ کریم کی تلاوت اور بچوں کو قرآن کی کلاس پڑھانا
2. گھر کے ضروری گھریلو کام انجام دینا
3. کپڑوں کی سلائی کا کام کرنا
آج میں کیا نہیں کرنا چاہتی:
آج میں یہ نہیں چاہتی کہ میرا کوئی وقت ضائع ہو یا میں کسی غیر ضروری اور فضول سرگرمی میں مشغول ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ میرے تمام کام وقت پر اور آسانی سے مکمل ہو جائیں۔
🟡 خوراک + ورزش + معمول
ناشتہ:
آج میں روزے سے تھی، اس لیے ناشتہ نہیں کیا۔ سحری میں ایک روٹی اور ایک کپ چائے پی۔
دوپہر کا کھانا:
دوپہر کا کھانا نہیں کیا کیونکہ میں روزے سے تھی۔
رات کا کھانا:
میں نے افطاری کی اور اسی کو رات کا کھانا بنایا۔
ورزش:
میری ورزش گھریلو کام کاج اور روزمرہ مصروفیات کے دوران ہی ہو گئی۔
مشق:
میں نے سرار کے لیکچرز سنے اور ان کے نوٹس بنائے، یہی میری آج کی مشق تھی۔
اسپیکنگ / پینٹنگ:
آج میں نے پینٹنگ یا اسپیکنگ کی کوئی خاص مشق نہیں کی۔
🟡 دن کے اختتام کا حصہ
آج کی کامیابیاں:
میں نے تمام نمازیں ادا کیں
قرآنِ کریم کی تلاوت کی
بچوں کو قرآن کی کلاسز پڑھائیں
گھریلو کام اور سلائی کا کام مکمل کیا
ڈیلی جرنل لکھا
کمیونٹی اور گروپس میں ضروری سوالات کے جواب دیے
غلطیاں / سیکھ:
آج مجھے احساس ہوا کہ میری انگلش میں کافی غلطیاں ہوتی ہیں کیونکہ مجھے انگلش کم آتی ہے، لیکن الحمدللہ کمیونٹی کے بہن بھائیوں نے میری اصلاح کی اور میں نے اپنی غلطیوں کو درست کیا۔ یہ میرے لیے سیکھنے کا بہترین موقع تھا۔
🟡 نماز کے اوقات
فجر: 6:00 بجے — سکون اور شکر کے ساتھ ادا کی
ظہر: 2:00 بجے — اطمینان کے ساتھ
عصر: 4:15 بجے — توجہ کے ساتھ
مغرب: 5:45 بجے — وقت پر ادا کی
عشاء: 9:30 بجے (کبھی 10 بجے) — تلاوت اور اذکار کے ساتھ
🟡 Daily Journal
Date: 14 January 2026
Day: Tuesday
Day Number: 19
One thing I want to remember about today:
Today I want to remember that I should complete all my important and necessary tasks and protect myself from useless activities, so my time and energy remain safe and productive.
What time did I sleep last night and when did I wake up?
I slept around 11:00 PM last night and woke up at 4:30 AM. I started my day with fasting intention and worship.
What data will I look up after a month or year?
After one month or one year, I want to review all the knowledge, notes, learning, and writings I have collected, so I can evaluate my growth and progress in the future.
Reminders:
I do not waste anyone’s time, and Alhamdulillah I protect my own time as well.
I started everything with small steps and achieved success.
I complete my daily tasks with full focus and responsibility.
I focus on one task at a time.
Alhamdulillah, I write my daily journal regularly.
Most Important 1–3 Tasks:
1. Quran recitation and teaching Quran classes to children
2. Completing household chores
3. Stitching / sewing work
What I don’t want to do today:
I do not want to waste my time in useless or unnecessary activities. I want all my tasks to be completed smoothly and on time.
Diet + Gym + Practice:
Breakfast: I was fasting, so no breakfast. I ate one roti and had one cup of tea at sehri.
Lunch: No lunch due to fasting.
Dinner: I did iftar as my dinner.
Gym: My physical activity was done through household work.
Practice: I listened to Sirar’s lectures and made notes.
Speaking/Painting: No practice today.
Wins of the Day:
Prayed all salah
Quran recitation
Taught Quran classes
Completed household and stitching work
Wrote daily journal
Helped community members
Mistakes / Learnings:
I realized I made many English mistakes because I am still learning English. Alhamdulillah, community members corrected me and I learned from my mistakes
Prayer Times:
Fajr: 6:00 AM
Zohar: 2:00 PM
Asr: 4:15 PM
Maghrib: 5:45 PM
Isha: 9:30–10:00 PM
1
2 comments
Iqraamad Iqra
5
Daily journal
powered by
Make $1k-$10k in 30 days
skool.com/make-1k-5k-in-30-days-8449
Media Valley School is the fastest way to hit $1K/month with freelancing or agency work. Guaranteed.
Land your first $1K month in 30 days
Build your own community
Bring people together around your passion and get paid.
Powered by