وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌸
ڈیلی جنرل2فروری2026
— ڈے 29
آج الحمدللہ دن کا آغاز اللہ کے نام سے کیا۔فجر کے لیے بروقت بیدار ہوئی، وضو کر کے نمازِ فجر ادا کی اور تلاوتِ قرآن مجید کی۔ دل کو خاص سکون اور تازگی محسوس ہوئی۔
اس کے بعد قرآن کی کلاسز کا آغاز کیا۔ بچوں کو ناظرہ اور تجوید کے ساتھ قرآن پڑھایا۔ الحمدللہ بچوں کی محنت اور دلچسپی دیکھ کر دل خوش ہوا۔ تدریس کے دوران یہ احساس رہا کہ قرآن سکھانا بہت بڑی امانت اور صدقۂ جاریہ ہے۔
دوپہر میں گھریلو ذمہ داریاں ادا کیں، گھر کے کام نمٹائے اور سلائی کا کام بھی کیا۔ وقت کی پابندی کے ساتھ ہر کام انجام دینے کی کوشش کی۔
نمازِ ظہر، عصر، مغرب اور عشاء الحمدللہ وقت پر ادا کیں۔ہر نماز کے بعد دعا کی کہ اللہ میرے وقت میں برکت عطا فرمائے، میرے علم اور عمل میں اخلاص پیدا فرمائے اور مجھے دین کی خدمت کا بہترین ذریعہ بنائے۔
آج کا دن مصروف مگر بابرکت گزرا۔الحمدللہ علیٰ کل حال 🤍
دعا:یا اللہ! ہمارے آج کو ہمارے کل سے بہتر بنا دے،قرآن کو ہمارے دلوں کا نور بنا دے،اور ہمیں اپنی رضا کے راستے پر ثابت قدم رکھ۔ آمین 🤲🌿