Assalam o Alaikum!
میرا دن الحمدللہ فجر کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ صبح اٹھ کر سب سے پہلے میں فجر کی نماز ادا کرتی ہوں۔ نماز کے بعد قرآنِ پاک کی تلاوت ❤️کرتی ہوں جس سے دل کو سکون اور دن کے لیے برکت ملتی ہے۔
اس کے بعد میں ایک گلاس ہلکا نیم گرم پانی پیتی ہوں تاکہ جسم تازہ اور صحت بہتر رہے۔ پھر میں امی ابو کے لیے ناشتہ تیار کرتی ہوں اور انہیں ناشتہ دے کر دل کو خوشی محسوس ہوتی ہے۔ اس کے بعد اپنے لیے بھی ناشتہ بناتی ہوں اور آرام سے کھاتی پیتی ہوں۔
ناشتے کے بعد میں اپنے دن کی پلاننگ کرتی ہوں۔ دن کا جرنل لکھتی ہوں اور ٹو ڈو لسٹ بناتی ہوں کہ آج مجھے کیا کیا کام کرنے ہیں، تاکہ وقت ضائع نہ ہو اور ہر کام ترتیب سے ہو جائے۔
پھر میں گھر کے تمام کاموں میں لگ جاتی ہوں۔ صفائی، ترتیب اور کھانا بنانا سب ذمہ داری کے ساتھ انجام دیتی ہوں۔ دوپہر کے وقت نماز ادا کرتی ہوں اور نماز کے بعد دوبارہ اپنے کاموں پر توجہ دیتی ہوں۔
اس کے بعد میں اپنے پروفیشنل کام کے لیے خود کو تیار کرتی ہوں اور کم از کم تین سے چار گھنٹے پوری محنت، فوکس اور نیت کے ساتھ کام کرتی ہوں۔ کوشش ہوتی ہے کہ اس وقت کو بہترین طریقے سے استعمال کروں۔
کام مکمل کرنے کے بعد میں گھر والوں کے ساتھ وقت گزارتی ہوں۔ بہنوں سے باتیں ہوتی ہیں، ان کی کالز آتی ہیں، اور دل خوش ہو جاتا ہے۔ یہ وقت میرے لیے بہت قیمتی اور راحت والا ہوتا ہے۔
رات کے وقت ہم تھوڑا آرام کرتے ہیں، پھر تہجد کی نماز ادا کرتے ہیں۔ آخر میں اللہ کا شکر ادا کر کے سکون کے ساتھ سو جاتی ہوں۔
الحمدللہ، میرا دن عبادت، ذمہ داری، محنت اور محبت کے ساتھ مکمل ہوتا ہے۔ 🤍