ڈیویڈنڈ کیا ہے۔۔۔۔
ایک کمپنی جو منافع کماتی ہے۔۔۔
اس کا کچھ حصہ اپنے بزنس میں واپس انویسٹ کرتی ہے۔۔۔
اور کچھ حصہ شئیر ہولڈرز میں تقسیم کرتی ہے۔۔۔
جو حصہ شئیر ہولڈرز میں تقسیم کرتی ہے اس کو ڈیویڈنڈ کہتے ہیں ۔۔۔
کچھ کمپنیز تین ماہ بعد ڈیویڈنڈ دیتی ہیں۔۔۔
کچھ چھ ماہ بعد ۔۔۔
اور کچھ سال بعد ۔۔۔
ڈیویڈنڈ شئیر ہولڈرز کے بنک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوتا ہے۔۔۔
فرض کیا ایک کمپنی نے دس روپے فی شئیر منافع کمایا۔۔۔
پانچ روپے واپس کاروبار میں انویسٹ کیا ۔۔۔
اور پانچ روپے فی شئیر ، شئیر ہولڈرز میں ڈیویڈنڈ کی صورت میں تقسیم کیا ۔۔۔
اگر آپ کے پاس کمپنی کے ایک ہزار شئیرز ہیں۔۔۔۔
تو آپ کو پانچ روپے فی شئیر کے حساب سے پانچ ہزار ڈیویڈنڈ ملے گا۔۔۔۔