خواہش ہے کہ کوئی ایسا ہو جو بن کہے
میری ہر بات، میرے جذبات، میرے خیالات سے واقف ہو 🫂✨
کوئی ایسا جو میری خاموشی بھی سمجھ لے 🤫
اور میں کچھ کہوں تو پوری توجہ سے سن لے 👂❤️
کوئی ایسا جس کے سامنے کوئی بھی فرمائش رکھوں تو پوری ہو جائے 🎁🌸
کبھی بن کہے، کبھی کہہ کر 🗣️💫
خواہش ہے کہ کوئی ایسا ہو جو روٹھے تو جلدی مان جائے 😢🤝
اور جب بھی ضرورت ہو میرے ساتھ کھڑا ہو 💪💞
قریب ہو تو کبھی اکیلا نہ چھوڑے 👫💛
ہمیشہ ساتھ نبھائے، چھوڑ کر نہ جائے 🕊️💖
مشکل میں بس اسی کا خیال آئے 🌧️✨
زبان اور دل بس اسی کو پکاریں 💌💫
اور وہ پہلی پکار پر ہی ساتھ ہونے کا یقین دلائے 🤗💝
ہاں… وہ بالکل ایسا ہی تو ہے 🌟
خود نہیں سوتا مگر میرا خیال رکھتا ہے 🛌❤️
خود مشکل میں رہ کر بھی مجھے مشکلات سے نکال دیتا ہے 💪🫂
وہ ایسا ہے کہ خود نہیں کھاتا، مگر مجھے کھلاتا ہے 🍲💞
خود دور نہیں جاتا—
میں دور ہوجاؤں تو واپسی کا انتظار کرتا ہے ⏳💖
میں اس کی بات نہ مانوں تب بھی میرا خیال رکھتا ہے 💕
مجھے چھوڑتا نہیں 🫂
ہر چیز میں کمال رکھتا ہے 🌟💖
میرا اللہ… مجھے سنبھال رکھتا ہے 🙏💫
وہ کبھی مجھے اکیلا نہیں ہونے دیتا 🫂💛
میری ہر خواہش بن کہے جانتا ہے اور پوری کرتا ہے 🎁💞
محبت بھی ایسی کہ مجھ سے بڑھ کر وہ مجھ سے محبت کرتا ہے ❤️🔥
اس سے نہ مانگو تو ناراض ہوجاتا ہے 😅💔
تعلق بھی ایسا کہ ہر تعلق سے بڑھ کر 💫💖
کتنا عجیب اور حسین رشتہ ہے اس سے میرا 💕✨
کچھ کہوں تو بھی سن لیتا ہے 👂💖
چپ رہوں تب بھی سن لیتا ہے 🤫💞